24 اگست 2014 - 15:01
داعش اسلام کا چہرہ مسخ کرنے کے درپے ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش اسلام کا چہرہ مسخ کرنے کے درپے ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اتوار کے دن ایران کے مختلف علاقوں کے محکمۂ تعلیم کے سربراہوں کے اکتیسویں اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی دنیا پر تسلط رکھنے والے ذرائع ابلاغ اسلام کا چہرہ مسخ کرنےکے درپے ہیں اور دہشتگرد گروہ داعش جو کام انجام دے رہا ہے، کیمرے کے سامنے نامہ نگار کا سر قلم کرتا ہے یا اجتماعی طور پر افراد کو قتل کرتا ہے یا ان کو زندہ دفن کردیتا ہے تو ان تمام اقدامات کے ذریعے وہ اسلام کو اس طرح کا دین ظاہر کرنے کے لۓ کوشاں ہے۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی ایران کی کامیابی کے اوائل سے ہی انتہا پسند دنیا کے ساتھ ایران کے تعلقات خراب کرتے رہے ہیں اور وہ دنیا میں ایران کو اس کے شایان شان مقام تک پہنچنے نہیں دیتے رہے ہیں کہا کہ اگر انتہا پسندوں کی روک تھام ہوجائے تو بہت جلد ہم نئے اسلامی تمدن کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

.......

/169